صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

Published on September 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes