وفاقی کابینہ اجلاس: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی نئی سمری منظور

Published on November 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری پر دستخط کیے جس کے بعد اسے منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام اراکین نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہے۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نئی سمری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے سمری پر دستخط کیے جس کے بعد اسے منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام اراکین نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes