پاکستان پر سفری پابندیوں میں نرمی پر کام کررہے ہیں ؛ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی تیاری کر لیں، سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پر سفری پابندیوں سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پر سفری پابندیوں میں نرمی پر کام کررہے ہیں، بہت جلد اس حوالے سے سعودی عرب کے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ اس دوران وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے۔بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سعودی شہزادے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات پر بہت مطمئن ہیں، پاک سعودیہ معاشی تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سعودی کونسل کے قیام پر بات ہوئی، اس کونسل کے قیام سے دوطرفہ معاملات پرغور کرنے میں آسانی ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ سعودی وزیرخارجہ سے کشمیر اور افغانستان کے معاملے پر بات ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر پر سعودی مؤقف قابل ستائش ہے، جموں و کشمیر پر سعودی عرب نے مشاورتی گروپ قائم کیا، دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات کے شعبے میں باہمی تعاون کا آغاز ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes