شہری کا اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا طویل قلمی قرآن پاک تحریر کرنے کا اعزاز

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

چالیس فٹ لمبا اور پانچ فٹ چوڑائی کا یہ قرآن پاک 31 صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے شہری نے اردو ترجمہ کے ساتھ دنیا کا طویل قلمی قرآن پاک تحریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔40 فٹ لمبا اور پانچ فٹ چوڑائی کا یہ قرآن پاک 31 صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 425 دنوں میں مختلف رنگوں سے لکھا ہے۔یاد رہے کہ پیر امتیاز حیدر شاہ اس سے قبل بھی ہاتھ سے 3411 فٹ طویل قرآن مجید ہاتھ سے لکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے اقبال سٹیڈیم میں اردو ترجمہ کے ساتھ تحریر کئے گئے قرآن پاک کی زیارت کی۔کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر اور دیگر بھی موجودتھے۔ڈویژنل کمشنر نے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے محنت،لگن اور جذبے کے ساتھ طویل قرآن مجید لکھ کر تاریخ رقم کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy