تحریک انصاف نے ن لیگ کی مضبوط ترین نشست پی پی 38 چھین لی

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments


سیالکوٹ ( یواین پی ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مخالف مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق سبحانی کو شکست دی۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نوجوان امیدوار احسن سلیم بریار نے اپنے حریف امیدوار کو انتخابی میدان میں پچھاڑتے ہوئے 60588 ووٹ لے کر فتح حاصل کی اور (ن) لیگ کی سیٹ چھین لی۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری طارق سبحانی 53471 ووٹ لے سکے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ خوشی میں مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔پی ٹی آئی امیدوار کی جیت پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پرامن بنانے کا سہرا حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے سر جاتا ہے۔ عوام وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائید کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes