ڈولفن جوان کے تشدد سے ماں بیٹا شدید زخمی، اہل محلہ سراپا احتجاج

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

ڈولفن جوان نے لڑکی کاہاتھ پکڑا اور لڑکی نے تھپڑ رسید کیا اور ڈولفن جوان مشتعل ہوگیا
رائیونڈ (یواین پی ) رائیونڈ کے علاقہ محلہ مرتضی باد میں عزتوں کے رکھوالے ہی عزتوں کے دشمن بن گئے ڈولفن پولیس اہلکار راستے سے گزرنے والی بچیوں کو تنگ کر نا گھر کی چھت پر چڑھ کر دوسروں کے گھروں میں جھانکنا معمول بنا لیا ،18سالہ نوجوان لڑکی ریڑی والے سے امرود لینے کے دوران ڈولفن جوان نے لڑکی کاہاتھ پکڑا اور لڑکی نے تھپڑ رسید کیا اور ڈولفن جوان مشتعل ہوکر خشت باری کی جس کے نتیجہ میں لڑکی کا بھائی اور والدہ صابرہ بی بی شدید زخمی ہونے کے واقع پر اہل محلہ سراپا احتجاج آئی جی پنجاب پولیس، ڈی آئی جی آپریشنل لاہور سے فوری انصاف کا مطالبہ مقامی ایس ا و کی آمد پر اہل محلہ نے محافظوں سے تنگ ہونے کی متعدد شکا یات کے انبار لگا دیئے کاروائی کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق محلہ محلہ مرتضی باد کا رہائشی غریب آدمی گلام نبی کی جوان بچیاں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنا اور اپنے بہن بھائیوں کا پیٹ پالتی ہیں ان کے پڑوسی ابوزر اور ابوبکر نامی پولیس ملازم کئی روز سے آنے جانے والی جوان بچیوں کو تنگ کر نا اور اپنے گھر کی چھت پر چڑ کر دوسروں کے گھروں جھانکنا معمول بنالیاتھا ،ڈولفن اہلکار وردی کے نشے میں اہل علاقہ کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا آج کے اس واقع میں اٹھارہ سالہ لڑکی کا بار بار ہاتھ پکڑنے پر لڑکی نے شور مچا دیا جس پر پہلے سے اہلکار سے تنگ اہل محلہ نے پکڑ کر خوب درگت بنا ئی اہلکار اپنی حرکت سے باز نہ آیا اور لڑکی کے اہل خانہ پر ساتھیوں سمیت حملہ آورہو گیا اور خشت باری کی جس سے لڑکی کی والدہ اور بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں والدہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، رائیونڈ پولیس کی تو ایس ایچ او کا جو موقف سامنے آیا ہے اس میں اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور مزید محکمانہ کارو ائی کے لیے رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes