بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Published on October 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments


ذخائر کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرے گی، او جی ڈی سی ایل
کوئٹہ(یو این پی)او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جندران ایکس-1 کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے، جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا، 19 مئی 2021ء کو جندران کنواں ایکس-1 کی کھدائی شروع کی گئی تھی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں، جندران ویسٹ ایکس-1 کنواں کی دریافت ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس-1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes