فاروق آباد، گیس کی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،صارفین پریشان

Published on May 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) گیس کی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری محکمہ سوئی گیس کے افسران کی ملی بھگت سے صبح کے اوقات میں ملازم پیشہ اور سکول جانے والے چھوٹے چھوٹے بچے بغیر ناشتے کے جانے لگے عوام کا گرمی میں شدید احتجاج حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر فاروق آباد میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا گھریلو صارفین کی گیس فیکٹریوں کو دی جانے لگی کے جس کے باعث علاقہ مکین طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان محلہ دارالسلام سمیت شہر بھر میں اتنی شدید گرمی ہونے کے باوجود بھی گیس کا نہ آنا محکمہ سوئی گیس کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے صرف فاروق آباد میں گیس نہ ہونے سے خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے نئی حکومت میں 24 گھنٹوں میں 18سے20 گھنٹے گیس غائب ہونا روز کا معمول بن گیا جس سے فاروق آباد کی غریب عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاروق آباد میں غیر قانونی گیس کی لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy