کاہنہ گردونواح میں منشیات فروشی بے لگام نئی نسل تباہی کے دہانے پر

Published on May 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

کاہنہ گرین بیلٹ پر سرعام منشیات فروشی مقامی پولیس خاموش، شہری سراپا احتجاج
صوا آصل (یو این پی)کاہنہ گرد نواح میں منشیات فروش متحرک نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر شہری سراپا احتجاج آئی جی پنجاب نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے اظہار خیال میں تھانہ کاہنہ پولیس کے خلاف کہا کہ منشیات فروشی پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے رحمن علی نے کہا کہ کاہنہ گرین بیلٹ پر سرعام منشیات فروش نظر آتے ہیں قیصر شاہ نے کہا کہ نشہ کی وجہ سے نئی نسل تباہی کے دیہانے پر پہنچ چکی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ریاض بھٹی نے کہا کہ منشیات فروشوں سے پولیس بھتہ لیتی نظر آتی ہے اخترعلی،امین،جبار اور دیگر نے کہا کہ کاہنہ کے متعدد علاقوں میں منشیات فروشی پروان چڑ چکی ہے جن میں کاہنہ پانچ نمبر سٹاپ،وارڈ نمبر 9تا 21دھوپ سڑی،جھیڈو،لکھو کی،اتو آصل،تھہ پنجو،سرائچ،آہلو بستی،کچوانہ بستی،کاچھا گاؤں و دیگر علاقے شامل ہیں مقامی پولیس کاروائی کرنے کی بجائے بھتے وصول کرتی نظر آتی ہے کاہنہ کی عوام نے منشیات فروشی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آئی جی پنجاب کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes