کھجور کے باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کھجور کے باغبانوں کو رواں ماہ کے دوران کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کھجور کی فصل کو گرنے و ٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سمیت ضروری اقدامات و سفارشات سے استفادہ کرنے کیلئے بھی کہاگیاہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کواچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران کھجور کے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ اوپر کے حصے پر وزن برابر تقسیم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گچھے کو شاخ کے ساتھ اس طرح باندھ دینا چاہیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹوٹنے یا گرنے سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کھجور کے پھل کے پکنے کے ایام میں پرندے اس کی طرف خاص طور پر راغب ہوتے ہیں جس سے فصل کا نقصان ہو سکتا ہے اسلئے باغبان کھجور کے پھل کو پرندوں سے بچانے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کریں اور کھجور کے گچھوں پر بھورے رنگ کی نائیلو ن کی تھیلیاں چڑھا دینی چاہئیں کیونکہ اس سے پھل کو پرندوں کے علاوہ بارش کے نقصان سے بھی بچانا ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھجور کی برداشت ماہرین زراعت کے مشورہ سے کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog