گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول آف اسپیشل ایجوکیشن اوکاڑہ میں سالانہ نتائج اور اور تقسیم انعامات کی تقریب

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول آف اسپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت اوکاڑہ میں سالانہ نتائج اور اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی عبدالکریم ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر ساہیوال تھے ان کے علاوہ چوہدری جاوید اقبال اور سربراہان ادارہ جات سپیشل ایجوکیشن اوکاڑہ ریحانہ نعیم، مہ جبین ڈاکٹر ظفر اور عائشہ صدیقہ نے خصوصی شرکت کی تقریب میں والدین بچوں کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی سٹاف ادارہ نے شرکت کی ادارہ کے پرنسپل رائے احمد سعید نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقاریب کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا والدین اور بچوں کا شوق دیدنی تھا پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر پرنسپل رائے احمد سعید اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور خصوصی طلباءکی تعلیم و تربیت کو اجاگر کرنے نے پر زور دیا۔ تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے جن کو بھرپور پذیرائی ملی تقریب میں میں ایپکا عہدےداران محمد ندیم چوہدری حبیب الرحمن محمد شفیق محمد آصف اور شاہد وٹو نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض راؤ علی حسن نے سر انجام دیے تقریب کے اختتام پر پر متاثرہ سماعت بچوں نے نے سائن لینگویج میں قومی ترانہ پیش کیا اور اپنے ملک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy