کرتار پور:مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالانہ برسی کے موقع پرایک روزہ تقریب

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

دربار صاحب کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کو ریسکیو ٹیم نے سیفٹی کور فراہم کیا
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالانہ برسی کے موقع پرایک روزہ تقریب میں دنیا بھر سے آئے 420سکھ یاتری بسوں کے ذریعے کرتار پور پہنچے یاتریوں کو ریسکیو1122،پولیس، سول ڈیفنس، بمب ڈسپوزل سکواڈ نے سیفٹی کور فراہم کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالانہ برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے دربار صاحب کرتار پور آرہے سکھ یاتریوں کو ریسکیو ٹیم نے سیفٹی کور فراہم کیا۔ ریسکیو1122نارووال نے صبح دس بجے ایک فائر وہیکل ایک ایمبولینس اور دو موٹر بائیک ایمبولینس کو یاتریوں کے سیفٹی کور کے روانہ کردیا۔ سکھ یاتریوں کو ریسکیو نارووال کی ٹیم نے تلونڈی بھنڈراں سٹاپ سے وصول کیا اور بحفاظت کرتار پور پہنچا کر سنٹرل اسٹیشن نارووال پر آگئے اس موقع پر ریسکیو1122 نے چار جگہ پر موبائل پوسٹیش بھی قائم کی گی جو تلونڈی بھنڈراں، بجلی گھر چوک، جسڑ بائی پاس اور دربار صاحب کرتار پور میں موجود ہے جو کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمبردآزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes