خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) انڈونیشیا سے خام پام آئل درآمد کرنے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں کمی ہونا شروع ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں 600روپے فی کلو تک فروخت ہونے والا گھی اس وقت 540سے 500روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ گذشتہ 6سے 8ماہ کے دوران خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں 300گناہ اضافہ ہوگیا تھا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے منافع خور،ذخیزہ اندوز،ڈیلراور ایجنٹ پریشان ہیںجبکہ خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے خوف سے ملک بھر کی گھی ملوں نے سیل بند کردی تاکہ خوردنی تیل اور گھی کا بحران پیدا ہوسکے اورقیمتوں میں مزید کمی نہ ہو،اس سلسلہ میں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog