نامعلوم مسلح ڈاکوأں کی وارداتیں متدد افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

کاہنہ /چوہنگ(یواین پی)نامعلوم مسلح ڈاکوأں کی وارداتیں متدد افراد سے لاکھوں روپے اور دیگر اشیاء لوٹ لیں، تھانہ سندر میں مشتاق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 55ہزار،گھڑی اور موبائل فون، جوہر ٹاون میں ڈاکو کمال الدین کے گھر سے 5لاکھ40 ہزار زیوارات،وحدت کالونی میں گلشن رحمان میں موٹرسائیکل سوار ڈاکواویس احمد سے موبائل فون، ڈیڑھ لاکھ روپے، 6 اے ٹی ایم کارڈز، اور شناختی کارڈ چھین کرفرارہوگئے، ڈیفنس سی میں گرین ایونیو میں 4ڈاکو جنرل سٹور سے44ہزار، اور دو موبائل فون سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو غلام علی کی کی دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے، غلام علی نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا، فائرنگ کی کی آواز سن کر دوسرے دکانداروں نے انہیں گھیر لیااور ایک ڈاکو سلمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا،گلشن راوی میں ڈاکو اعتزازکے گھر سے 3لاکھ90ہزار پرائز بانڈ اور زیوارات برکی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو احمد نصیر اور فیملی سے3لاکھ 35ہزار، ریس کورس میں انوار علی اور فیملی سے 2لاکھ 15ہزار،، نواں کوٹ میں حماد سے 70ہزار موبائل فون اور شاہدرہ ٹاون سے عباس نقوی سے 14ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ماڈل ٹاون، اسلام پورہ اور نواب ٹاون سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ،مانگا منڈی، گجر پورہ اور رائیونڈ سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog