حبیب آباد(رشید احمد نعیم) شاہین فٹبال کلب کے کوچ اورسیاسی وسماجی شخصیت مہرعثمان اکرم شانی کے بھائی انس اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک۔ ایم پی اے پیرمختاراحمد صدرپی ٹی آئی چوہدری شہزاد احمد اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق شاہین فٹبال کلب حبیب آباد کے کوچ پریس کلب حبیب آباد کے نائب صدر اورسیاسی وسماجی شخصیت مہرعثمان اکرم شانی کے بھائی انس اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ایم پی اے پیرمختاراحمد صدرپی ٹی آئی چوہدری شہزاد احمد اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ وکلاء برادری پراپرٹی ایسوسی ایشن اور صحافی برادری نے شرکت کی اور مہرانس اکرم کو شادی کی مبارکباد دی ایم پی اے پیرمختاراحمد نے مہرانس اکرم کے لیے نیک تمناؤں اور پرخلوص خواہشات کااظہارکیا