فیصل آباد،کاشتکاروں کو پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی لگانے کا مشورہ

Published on October 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کو پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو 7سے10اکتوبر تک آخری پانی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ چونکہ آخری پانی لگانے میں تاخیر کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہوتاہے اسلئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور جونہی سفید پھول پودے کی چوٹی تک پہنچیں فوری طور پر آخری پانی لگا دیا جائے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ کاشتکار موسم اور فصل کی حالت دیکھ کر بھی آبپاشی کافیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم میں نمی کے باعث لشکری سنڈی اور سست تیلے کے حملے کا امکان بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکا¶ٹنگ کاعمل بھی یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد تک بڑھنے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پرجائیکا، پیڈا، محکمہ اصلاح آبپاشی ا ور محکمہ زراعت کے اشتراک سے کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کی آبی ضروریات کو پوراکرنے اور آبپاشی کے ضمن میں ان کی معاونت سمیت پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے خصوصی تربیتی اقدامات کئے جارہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes