فیصل آباد، گندم کے کاشتکاروں کو سیڈ گریڈڈ اور منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کرنے کی ہدایت

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہترین پیداوار کے حصول کے لیے سیڈ گریڈڈ اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صاف، موٹا،بیماریوں، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے سے پاک بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اس لئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے ذریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے۔ادارے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقامی زراعت آفیسرز (توسیع) کے دفاتر میں سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشتکار اس سے مفت اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایاکہ ماہرین زراعت کے مشورے سے گندم کاشت کرنے کے مفید نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس سے غذائی خود کفالت سمیت زیادہ خوشحالی بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی معلومات، مشاورت، رہنمائی یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام 5بجے تک فون نمبر 0800-15000پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes