فیصل آباد، کاشتکاروں کو کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں 3سے 5مرتبہ آبپاشی کی ہدایت

Published on October 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں 3سے 5مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر خالد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیصل آبادنے کہا کہ کاشتکار پہلا پانی اگاؤ کے 30دن بعد، دوسرا پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیں اور شدید کورے کی صورت میں بھی ہلکی آبپاشی کریں اسی طرح رایا انمول کی صورت میں پہلا پانی کاشت کے 15سے20دن کے اندر لگائیں ورنہ بعد میں اُگنے والے پودے بیک وقت نہیں پک سکیں گے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ توریا کو پہلا پانی 20سے25دن بعد لگائیں تاہم ڈی جی ایل کیلئے 3تا 4پانی کافی ہوتے ہیں جن میں سے پہلا پانی اُگاؤکے 35دن بعد،دوسرا پھول آنے پراورتیسرا پانی پھلیاں بننے پردینا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر پھپھوندی کش زہر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب سرسوں، فیصل کینولا، تارا میرا،توریااور رایا انمول کی کاشت بذریعہ ڈرل 30سے45سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں کی جائے اور بیج کی گہرائی کاشت کے وقت 2تا4سینٹی میٹرسے زیادہ نہ ہو۔علاوہ ازیں چکوال رایا، چکوال سرسوں،ڈی جی ایل اورخان پور رایاکی کاشت 45سینٹی میٹرکے فاصلے پر تر وترحالت میں کی جائے تاہم اگرکاشت کے وقت وتر کم ہو تو کاشت سے پہلے بیج کو نمدار مٹی میں ملا کر تقریباً 6گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر کاشت کریں۔ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme