سٹرابیری کی کاشت کیلئے زرخیز اور ہموارزمین کا انتخاب کریں، ماہرین

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد، ننکانہ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ملتان، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، حیدر آباد اور دیگر میدانی علاقوں کوسٹرابیری کی کاشت کے حوالے سے موزوں قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے آخرسے لے کر وسط نومبر تک باغبان و کاشتکار سٹرابیری کی کاشت کیلئے میرا، زرخیز اور ہموارزمین کا انتخاب کریں جبکہ اس سے زائد بارش کی صورت میں فالتو پانی کا نکاس بھی با آسانی ہوسکے۔جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے کہا کہ سٹرابیری ایک نہایت دیدہ زیب اور نفیس پھل ہے جو اپنے ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جبکہ اس میں وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلراٹھی اور ریتلی زمین میں سٹرابیری ہرگز کاشت نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سٹر ابیری کی پنیری کو منتقل کرنے سے قبل موسم کو مدنظر رکھیں اور اگر موسم زیادہ گرم ہو تو پنیری کی منتقلی کا عمل شروع نہ کریں جب درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈسے نیچے آجائے تو اس وقت پنیری کی منتقلی کا عمل شروع کرنا چاہیے ورنہ پودوں کے مرنے کا اندیشہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی 1 بوری پوٹاش 10کلوگرام،ہیومک ایسڈ اور ایک بیگ کاربوفیوران دانے دار زہر استعمال کریں اور ان تمام کھادوں کو اچھی طرح مکس کرکے اور چھٹہ دے کر کھیلیاں نکال دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy