ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: پرویز الٰہی

Published on October 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو ری پبلک ڈے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ترکیہ کے ری پبلک ڈے پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے بے مثال ترقی کی ہے اور صدر رجب طیب اردوان کی دور اندیش قیادت میں ترکیہ کی ہر شعبے میں تیزرفتار ترقی اقوام عالم کیلئے مثال ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پنجاب کے عوام حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی مدد پر شکر گزار ہیں۔ ترکیہ کی جانب سے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی سفارتی حمایت ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کا رابطہ تعلقات کی بنیادی طاقت ہے۔ ترک بھائی ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ باہمی تعاون کی یہ وراثت تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مشترکہ رشتے میں جڑی گہری اور پرعزم دوستی کی عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی بے مثال دوستی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题