عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان مچھ جیل میں بھیجوں گا۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

Published on November 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان مچھ جیل میں بھیجوں گا، اس کو مچ جیل میں مرچی وارڈ میں رکھوں گا، اخترمینگل نے وعدہ لیا ہے کہ گرفتار کیا تو مچ جیل میں رکھیں گے، اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو آج یہ گرفتار ہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لانگ مارچ کس طرح ناکام ہوا ، کیونکہ لاہور سے 4، 5 ہزار آدمی بھی نہیں نکلے، اس وقت ان کا کوئی لانگ مارچ نہیں ہے، عمران خان ریاست اور پوری قوم کے ساتھ لڑ رہا ہے، عمران خان نے کوئی مسئلہ کیا تو رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان مچھ جیل میں بھیجوں گا، اس کو مچ جیل میں مرچی وارڈ میں رکھوں گا، اخترمینگل نے وعدہ لیا ہے کہ گرفتار کیا تو مچ جیل میں رکھیں گے،اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو آج یہ گرفتار ہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes