عمران خان پر حملہ قوم کی آزادی پر حملہ ہے ریاستی ادارے شفاف تحقیقات کریں میاں لطیف

Published on November 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

محرکات بے نقاب کئے جائیں ملک کو مزید ڈوبنے سے بچایئیں اپوزیشن کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے
صواآصل(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پی پی 163میاں لطیف نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر حملہ پوری قوم کی آزادی پر حملہ ہے حکومت اسکے پیچھے تمام محرکات کو سامنے لائے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر لوگ خدکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف ملک کو لٹیروں سے آزاد کروانے کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے ملک دشمن طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک بحرانوں سے نکل سکے عمران خا ن کو قتل کرنے کے منصوبے کے پیچھے جو ملوث ہیں انکو سخت گرفت کی ضرورت ہے یہ کیس عمران خان پر قاتلانہ حملے کا نہیں بلقے پوری قوم کا ہے عوام موجودہ حکومت کا اصل چہرہ جان چکی ہے ملک تباہی کے دہانے پر ہے حکمران جماعت عوامی حقوق کو جبری مفلوج کر رہی ہے بات اقتدار کی نہیں ملک بچانے کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题