کراچی کنگز فرنچائز کو نئے کپتان کا فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے;ذرائع

Published on November 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

بابر اعظم آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کیلیے کھیلنے کو تیار نہیں، ذرائع
لاہور(یو این پی)پی ایس ایل 8میں بابر اعظم اور کراچی کنگز کی راہیں الگ ہونے کا امکان ہے۔فرنچائز ٹیم گزشتہ ایونٹ میں مسلسل شکستوں سے دوچار ہوئی تھی، ڈائریکٹر وسیم اکرم کو بابر اعظم کو ڈانتے بھی دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا تھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی بابر اعظم کو اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے کا مشورہ دیا تھا مگر انھوں نے انکار کردیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو بھی آغاز میں اوپنرز کے دفاعی انداز کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں،اب ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بابر اعظم آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کیلیے کھیلنے کو تیار نہیں،فرنچائز کو نئے کپتان کا فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes