پاکستان کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 40.68 فیصد سے کم ہوکر 2.857 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Published on January 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

دسمبر 2022 میں تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو 5.161 ارب ڈالر تھے،دسمبر 2021 میں ملکی درآمدات 31.91 فیصد سے کم ہوکر 7.58 ارب ڈالر ہوگئے تھے
کراچی(یواین پی)پاکستان کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 40.68 فیصد سے کم ہوکر دسمبر 2022 میں 2.857 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4.816 ارب ڈالر تھا۔دسمبر 2022 میں تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو 5.161 ارب ڈالر تھے جبکہ دسمبر 2021 میں ملکی درآمدات 31.91 فیصد سے کم ہوکر 7.58 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔دوسری جانب گزشتہ ماہ مارکیٹ کی خراب صورتحال کے پیش نظر برآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں کل برآمدات 2.304 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ سال 2.764 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16.64 فیصد کم ہے۔چونکہ گزشتہ سال ملکی زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی، تو اسی دوران مئی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کے اخراج کو کم کرنے کے لیے درآمدات سمیت برآمدات کے لیے خام مال کی اشیا پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں مرکزی بینک نے موجودہ ملکی معاشی خراب صورتحال اور ملک میں آٹو انڈسٹریز کی جانب سے آپریشن جزوی طور پرمعطل کرنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے 2 جنوری کو مذکورہ پابندیاں ہٹا لی تھیں۔ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافے کی وجہ برآمدات میں 3.64 فیصد کمی ہے جبکہ درآمدات میں بھی 0.41 فیصد معمولی اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شمارات کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی 2021 سے دسمبر 2021 کے مقابلے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ 32.65 فیصد تک محدود رہا۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران برآمدات اور درآمدات بالترتیب 14.249 ارب ڈالر اور 31.382 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے 5.79 فیصد اور 22.63 فیصد کمی ہے۔جولائی سے دسمبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر تجارتی خسارہ 17.133 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 25.438 ارب ڈالر تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes