مقبوضہ کشمیر میں 4 سال سے 80 لاکھ کشمیری بھارتی لاک ڈاون میں بدتر زندگی گزارنے پر مجبورہیں؛ راجہ رضوان نصیب

Published on January 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 سال سے 80 لاکھ کشمیری بھارتی لاک ڈاون میں بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بھارتی فوج آئے روز نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر معصوم لوگوں کے گھروں میں گھس کر ان کا قتل عام کر رہی ہے جس پر دنیا کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مزمت ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے مودی کا گھناونا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے آزادی سے زندگی بسر کرنا کشمیریوں کا حق ہے جس کو دنیا کو کوئی قانون نہیں چھین سکتا دنیابھارت کو لگام ڈالے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے پر زور دے کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کا سورج انشاء اللہ ضرور طلوع ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题