مصباح الحق نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ مسترد کردیا

Published on January 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں،سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے
کراچی (یواین پی)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحقنے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ غیر ملکی کوچز کےنخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔پاکستانانگلینڈ سے ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیوں ہارا؟، نجی ٹی وی سےبات چیت میں سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پلاننگ کی کمی کو اہم وجہ قراردیدیا۔ مصباح الحق کہتے ہیں ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ہومایڈوانٹیج نہیں لے سکے۔مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا کہاپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو سر پر بٹھا لیتےہیں، انہوں نے غیر ملکی کوچ کی تقرری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہسابق پاکستانی کھلاڑیوں کو اہمیت دینی چاہئے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہبابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، اس کو بطور کپتان مزید وقت دینا چاہئے۔مصباحالحق نے شاہد آفریدی کی سلیکشن کو بہترین قرار دے دیا۔ کہا نظرانداز ہونےوالے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پرخوشی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog