فاروق آباد (یو این پی) ضلع شیخوپورہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا کاشی ڈکیت گینگ گرفتار قبضے سے 8لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد تھانہ صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا کاشی گینگ وار کے تین ارکان سرغنہ سمیت دھر لئے گئے خطرناک گینگ وار کے متعلق ایس ایچ او تھانہ صدر سید ظہیر عالم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی سنگین وارداتیں کرنے والوں میں نامزد ملزمان کاشف عرف کاشی ملاح شہزاد ملاح اور غلام عباس کھوکھر شامل ہیں مزکورہ ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹتے اور ان سے موٹر سائیکلیں نقدی موبائل فون و دیگر قیمتی سامان چھین کر جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہو جاتے بے رحم ملزمان دوران واردات لوگوں پر گولی چلانے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدائیت پر ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں