نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل اور والدین کی امیدوں کا مرکز ہیں ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام منشیات کے انسانی صحت پر نقصانات کے موضوع پرگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ستیانہ بنگلہ میں آگاہی سیمینارمنعقد ہوا۔ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگراس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔جنرل سیکرٹری انوارخان،پرنسپل رملہ صحرائی، سوشل ویلفیئر آفیسر عامر پرویز،جوائنٹ سیکرٹری آمنہ اکرم،اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل اور والدین کی امیدوں کا مرکز ہیں جنہیں منشیات کے نقصانات سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ اس لعنت سے دور رہ کر اپنا مستقبل سنواریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں نشہ سے انکار زندگی سے پیار کا پیغام عام کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے۔پرنسپل ادارہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بننے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔سوشل ویلفیئر آفیسر نے نشہ کے صحت پر ہونے والے مضر نقصانات اور علاج کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات نے نشہ کے نقصانات سے آگاہی کے لئے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题