تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہےچوہدری سلیم صادق

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ کے ضلعی صدر چوہدری سلیم صادق نے چیئرمین عبدالحمید جج،سرپرست اعلی حاجی عبدالرشید جنرل سیکرٹری ملک اشرف سمیت تاجر برادری کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں گزشتہ دنوں پولیس نے ڈاکووں کے منظم گینگ کو گرفتار کرکے ہمارے تاجروں کے تین کروڑ 22 لاکھ روپے کی ریکوری کروائی مرکزی انجمن تاجران کے صدر سلیم صادق نے کہا کہ ہم شہید پولیس اہلکار محمد آصف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اوکاڑہ کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گیا مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ کی طرف سے شہید محمد آصف کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں یہ رقم آر پی او اور ڈی پی او اوکاڑہ کو بلاکر آصف شہید کی فیملی کو دیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے سلیم صادق نے کہا کہ حالیہ واردات کے حوالہ سے بھی ہماری تنظیم کی ان کی قیادت میں ڈی پی او فرقان بلال سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی پی او نے اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ تاجروں کی حالیہ وارداتوں کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور تاجر کی ریکوری کو 72 گھنٹوں میں یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے تعاون سے ہم کرائم کے خاتمے کے لیے لڑیں گے اور انشاء اللہ اوکاڑہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق اور پوری تنظیم نے ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کی سابقہ کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ان سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بہترین کارکردگی کے عزم اور توقع کا اظہار کیا چالیس سال سے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ہے واحد تاجر تنظیموں کی یہ نمائندہ تنظیم ہے جو اپنے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن سے تمام مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes