وزیر اعظم آزادکشمیر کی کھوئی رٹہ پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں شرکت

Published on February 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

ڈونگی( یو این پی)وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات سمال انڈسٹریز وماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر کا کھوئی رٹہ پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں شرکت،نومنتخب ممبران نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سے حلف لیا اور ممبران کو مبارکباد دی تفصیلات کے مطابقوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے نومنتحب عہدیداران ،صدر اظہر ملک، سینئر نائب صدر محمدطارق ڈار ،نائب صدر محمد جمیل تبسم، جنرل سیکرٹری ساجد علی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مناظر ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات نثار اعظم ،سیکرٹری،مالیات،حنیف اعوان،نے حلف لیا،اور تمام ممبران کو مبارکباد دی،تقریب حلف برداری سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر کا ممبران پریس کلب نے ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا اس موقع پر چوہدری محمد رفیق نئیر نے صحافیوں کو درپیش مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے لائیں گے، حلف برداری کی تقریب میں سیاسی،سماجی،مزہبی،وکلا،ادیب دانشور کالم نگارآفسران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے اہتمام پر ترکی زلزلے میں شہید ہونے والوں کےلیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy