گندم کے ناڑ کو جلانے کی بجائے اس کے بھوسہ کو محفوظ کرنے کیلئے توڑی بنانیوالی مشینوں کو فروغ دینے کافیصلہ

Published on February 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے ناڑ کو جلانے کی بجائے اس کے بھوسہ کو محفوظ کرنے کیلئے توڑی بنانے والی مشینوں کو فروغ دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ دھان کی مارکیٹنگ میں بہتری کیلئے ضلعی سطح پرکاشتکاروں کو دھان کی فصل کے سٹوریج اور بہتر معاوضہ کیلئے زرعی قرضوں کے اجراکی تجویز پر بھی غور جاری ہے اور بتایاگیاہے کہ پنجاب میں چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اور ملکی معاشی ترقی کے متعد دمنصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی حامل زرعی اجناس،سبزیوں ا ور پھلوں کی پیداوار اور ان کی مختلف مصنوعات کی برآمد ات کے فروغ سے کثیرغیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گنے کی مشینی کاشت کو فروغ دے کر 15سو من فی ایکڑ پیداوارکے حصول کیلئے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نیز مختلف فصلوں کی بروقت کاشت اور بعد ازبرداشت پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے بھی چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی کے ذریعے زرعی مشینری وآلات فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ کماد اور ترشاوہ باغات کے کاشتکاروں کو جدید زرعی سفارشات سے بروقت آگاہی کیلئے توسیعی کارکنان کی استعداد کار میں اضافہ کی غرض سے تربیتی پروگرام مرتب کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题