کراچی(یو این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔مارکیٹ توقعات کے مطابق شرح سود میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے۔اس سے قبل 9 رکنی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں شرح سود کو 3 فیصد بڑھایا تھا۔اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 20 فیصد ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا