ٹھٹھہ ، پريمی جوڑا شادی کے بعد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور

Published on April 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ) ٹھٹھہ کے پريمي جوڑا شادی کے بعد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔جان سے مارنے کی دھمکیاں، جان کو خطرہ، جوڑے کا احتجاج۔ یواین پی کے مطابق ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں شفیع محمد بھٹو کے رہائشی محمد موسیٰ بھٹو اور ان کي بيوی ثریا بھٹو نے ٹھٹھہ میں صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ، ایک سال قبل ان کی شادی شریعت محمدی قانون کے مطابق ہوئی جس کے بعد ہمارے رشتہ دار ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں۔ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جس مرضی تحت وہ ٹھٹھہ کی عدالت میں مرضی سے راضی خوشی ہوش ہواس سے پسند کی شادی کی ہے، ثریا نے بتایا کہ اس نے ایک سال قبل محمد موسیٰ سے شادی کی تھی جس کے بعد میرے رشتہ دار ہمارے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہیں اپنی جان کو خطرہ ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام اور آئی جی سندھ سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog