رجنی کانت جیسا نرم گفتار آج تک نہیں دیکھا، سوناکشی سنہا

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

Sonakshi-Sinha-3
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ تامل فلم ’’لینگا‘‘ میں ساؤتھ فلموں کے اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام سے پہلے کافی نروس تھیں۔ سوناکشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ یہ ان کی پہلی ساؤتھ ہندی فلم ہے جس میں وہ تامل فلموں کے میگا سٹار رجنی کانت کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں اس لئے وہ کافی نروس تھیں۔ اس بات کا ذکر انہوں نے رجنی کانت سے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نروس تو انہیں ہونا چاہئے کہ وہ ا پنے پیارے دوست شترو گھن سنہا کی بیٹی کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں لیکن وہ پیشہ ور ہیں اس لئے وہ نروس نہیں ہو رہے اس لئے ایسی باتوں کو ذہن میں لانا ہی نہیں چاہئے۔ ان کی اس بات نے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا اور انہیں رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے میں دقت پیش نہیں آئی۔ سوناکشی نے کہا کہ انہوں نے رجنی کانت جیسا عاجزی پسند، پیشہ ور اور نرم گفتار آج تک نہیں دیکھا۔ اس لئے وہ مداحوں کے پسندیدہ ہیں جب ان کی گاڑی کو مداح گھیرتے ہیں تو وہ کھڑکی نیچی کر کے ہر مداح کیلئے ہاتھ ہلاتے ہیں یہی دوستانہ رویہ ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔ فلم لینگا کی ہدایات کے ایس روی کمار نے دی ہیں۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme