آلو دنیا کی چوتھی غذائی فصل ہے. سمیڈا صوبائی چیف پنجاب محمد جاوید افضل

Published on May 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی. سمیڈا .کے صوبائی چیف پنجاب محمد جاوید افضل نے ہمراہ میاں شہزاد چھچھر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑا کا دورہ کیا انہوں نے بتایا آلو دنیا کی چوتھی غذائی فصل ہے اس کا کافی ضیائع ہو جاتا ہے حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آلو کی ویلیو ایڈیشن ہو اوکاڑا پوٹیٹو کور ایریا میں شامل ہے سوسائٹی اس معاملہ میں تعاون کرے ڈاکٹر افضال حیدر رضوی نے ڈائریکٹر پوٹیٹو سوسائٹی نے بتایا پہلے بڑے بڑے پلانٹ پوٹیٹو سوسائٹی کی کوششوں سے لگے ہیں مزید پلانٹ لگنے سے آلو کے کاشتکاروں کو حوصلہ ملے گا بیروزگاری میں کمی ہو گی سٹیک ہولڈرز کو بھی روزگار ملے گا چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان نے کہا سمیڈا چھوٹے چھوٹے پلانٹس کی فزیبلیٹی بنائے میں دلچسپی رکھنے والوں کو حکومت سرکاری پلاٹ قسطوں میں دے اور پلانٹ پر نصف اخراجات آسان اقساط برائے نام منافع پر قابل واپسی دے ممکن ہو تو سبسڈی شامل کریں چھوٹے پلانٹ چین میں یا مقامی تیار ہو سکتے ہیں ان میں چپس ،سٹارچ ، آلو کا پاؤڈر ،نوڈلز آلو کےکباب ،شامی کباب،کاسمیٹک بیکری بسکٹ بن ،پراٹھے پوٹیٹو واٹر ،اینیمل فیڈز شامل کریں جو سہولتیں انڈسٹریل فری زون کو ہیں وہ بھی دیں مشینری ٹیکس فری ہو، انکم ٹیکس کی رعائت دیں سرکاری اداروں میں رجسٹریشن آسان کریں ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ پر فری تربیتی کورس کا اہتمام کریں تا کہ آلو سے نت نئی چیزیں تیار ہوں ریڈی ٹو کک ہوں برآمد بھی ہوں زرمبادلہ بچے گا سوسائٹی محکمہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے صوبائی چیف نے کہا ان تجاویز کا جائزہ لے کر عملی جامہ پہنائیں گے اور انہوں نےسوسائٹی کے اکابرین کا شکریہ اداکیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题