کوٹرادھاکشن میں نشہ آور گٹکا پان پراگ اور ون ٹو ون کی فروخت انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث عروج پر

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

pan
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)نوجوان نسل خاص کر طلباء اس نشے سے تباہی کی طرف گامزن ہیں تفصیلات کے مطابق شہر میں نشہ آور گٹکا پان پراگ اور ون ٹو ون جو کہ انڈیاء اور نیپال سے درآمد شدہ ہے ہر پان شاپ پر سرعام فروخت ہو رہا ہے اس کو دس سال کے بچے بھی استعمال کرنے میں مصروف ہیں جو کہ سپاری کی شکل میں اپنا زہر نوجوان نسل میں منتقل کر چکا ہے اس وجہ سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی طرف متوجہ ہوچکی ہے اس حوالے سے جب اسٹنٹ کمشنر صاحب سے بات کی گئی تو ان کا موقف تھا کہ میرے پاس اسکے خلاف کاروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک نہایت ہی زہریلا نشہ جسکو گھبر گٹکا کے نام سے جانا جاتا ہے وہ بھی شہر میں مخصوص پان شاپس سے ملتا ہے سول سوسائٹی اور والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے جسطرح کراچی میں اس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ادھر بھی کی جائے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme