میاں نواز شریف کے خلاف جوسازش کی گئی وہ اصل میں پاکستان کے خلاف سازس تھی؛ چوہدری عابد شیر علی

Published on December 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت امیدوار این اے 102چوہداری عابد شیر علی اور امیدوار پی پی 115 میاں طاہرجمیل کے کاغذات منظور ہوگئے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی کے حلقہ این ای102 کے ایڈیشنل کمشنر ریونیو کمشنر آفس ریٹرننگ آفیسر طارق خان نیازی نے مسلم لیگ کے چوہدری عابد شیر علی دیگر امیدواران کے کاغذات کی چانچ پڑتال کے منظور کرلیے گئے اس موقع پر مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت امیدوار این اے 102چوہداری عابد شیر علی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف جوسازش کی گئی وہ اصل میں پاکستان کے خلاف سازس تھی وہ انتقام کی سیاست دفن کرکے پاکستان آئے ہیں ملک مسائل کاحل صرف اور صرف میاں نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کئے،(ن) لیگ میدان عمل میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت و جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھاری اکثریت سے نہ صرف الیکشن جیتے گی بلکہ پارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں ے کہاکہ میرامشن کی حلقہ عوام کی خدمت ہے۔عوام کی محبتوں اور اعتماد کا بھرم رکھنا میرا مشن ہے جب تک میری سانسوں میں حرارت ہے حلقہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ قائد میاں محمد نواز شریف نے میری پارٹی اور عوامی خدمات کے پیش نظر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے وہ کارکنوں اور حلقہ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوا درپیش گھمبیر مسائل کا حل میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق اختیار کی گئی پالیسیوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ ملک کے غیور اور باشعور عوام آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ الزامات کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت ختم نہیں کر سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog