پشاور؛ وزیر خوراک گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، کئی فیڈرز پر بجلی بحال کروادی

Published on July 3, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

پشاور(یواین پی) وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو گرڈ اسٹیشن میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کئی فیڈرز پر بجلی بحال کروا دی۔صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے گرڈ اسٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو حکام سے ملاقات کی اور 5 سے زیادہ فیڈرز پر بجلی بحال کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پیسکو حکام کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد مردان کے علاقے رورل۔1، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد ، شیخ ملتون ٹاؤن ، نوے کلے ، احمد آباد میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے سوا بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme