سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری

Published on July 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کراچی(یواین پی) سندھ میں محرم الحرام کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر سندھ میں فوج رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ُسیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔ فوج کی تعیناتی زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی۔ صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کرکے محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog