غیر قانونی اڈوں اور پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارروائی، گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے
رائیونڈ(یواین پی)رائیونڈ جنرل اسٹینڈ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے کے باوجود شہری استفادہ حاصل نہ کر سکے کے عنوان پر شائع ہونے والی خبر پر6دسمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر،انسپکٹر کو ہدایت پر کاوائی کا آغاز، سیاسی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس کا خیر مقدم،رائیونڈ مختلف مقامات پر منی غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف آپریشن،درجنوں گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑا ہونے سے ٹریفک ہنگم کا سبب بنے والی گاڑیوں کو تھانہ سٹی رائیونڈ میں بند، اے سی رائیونڈ،انسپکٹر پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی، نے غیر قانونی اڈوں اور پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے اور ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑکوں اور دیگر آمدورفت والے مقامات پر کھڑی کرنے کی بجائے جنرل بس اسٹینڈ کو فعال بنا ئیں اور جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیر کرنے کا مقصد اندرون شہر ٹریفک ہنگم کو ختم کیا جائے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات سے نجات مل سکے،لیکن پر چی مافیا نے غیر قانونی جگہ جگہ ویگن اسٹینڈ قائم کرکے شہریوں کی مشکلات میں دن بدن اضافے کا موجب بنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،جنرل بس اسٹینڈ کو فعال کرنے،ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایڈ منسٹریٹر لاری اڈا کو ہدائیت کی ہے کہ وہ ر ائیو نڈ جنرل بس اسٹینڈ میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ ٹرانسپورٹر ز اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا آژالہ ہو سکے۔