چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر بی ۔اے خرم

Published on September 12, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

السلام وعلیکم

معززقارئین
یہ وہ وقت نہیں کہ آپ کو آج کی تازہ خبرکے لئے کل کے اخبارات کا انتظار کرنا پڑے گاوقت بدلا،سوچیں بدلیں ،حالات بدلے ،تقاضے بدلے نفسانفسی کے دور میں سائنس نے ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے آج دنیا ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ کے فاصلے پہ ہے جب آپ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ پہ کلک کریں گے تو دنیا آپ کے سامنے ہوگی حالات حاضرہ میں جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اطلاعات کی فراہمی میں اہم کرداراداکررہے ہیں وہاں سائبرالیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں۔ایک سروے کے مطابق پاکستان کے 61فیصد لوگ مطلوبہ خبروں کے حصول کیلئے
آن لائن اخبارات اور نیوز ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئے نیوز ویب سائٹس کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بیرون ملک میں انکی رسائی ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک نہیں ہوسکتی۔وہ اپنے علاقہ اور ملک کی صورتحال سے باخبررہنے کیلئے نیوزویب سائٹس کو اطلاعات کی فراہمی کانہایت موثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔
میری صحافت سے آشنائی دودہائیوں سے ہے دنیائے صحافت میں مجھے متعارف کروانے والے محسن کا نام مقصود انجم کمبوہ ہے جو کوٹ رادھا کشن قصور کے باسی ہیں اور انہیں یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ کا ضلع قصور کا ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے تاکہ ہم ان کے تجربات سے مزید سیکھنے اور سمجھنے کی کو شش کریں میں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ایک ماہنامہ میگزین جو لاہور سے شائع ہوتا تھا میں بطور ایک رپورٹر کی حیثیت سے کیا تب سے اب تک مختلف اخبارات و رسائل میں مختلف موضوعات پہ لکھتا رہا ہوں جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ شوق بڑھتا چلا گیا

آج ایک روزنامہ ”کرائم میل “ ملتان میں بطورر ڈپٹی چیف ایڈیٹر کی خدمات سرانجام دے رہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی ”ایف اے آئی “ میں بطور ایڈیٹر کام کر رہا ہوں جبکہ ضلع وہاڑی سے ماہنامہ ” صف شکن “ کی ایڈیٹر شپ بھی میرے پاس ہے جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا کہ اب دنیا ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ کے ایک کلک کی دوری پہ ہے اسی تناظر میں ایک ویب سائیٹ لانچ کی ہے تاکہ ہر خبر بروقت آپ تک پہنچ سکے
یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ میں آپ کودل کی اتھاہ گہرائیوںسے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ رکھے گا آپ کو حالات حاضرہ سے با خبر،دنیا بھر میں ہونے والے حالات و واقعات ،کھیل،تجارت،فن و فنکار،صحت ، تبصرے ، کالم اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کی تازہ بہ تازہ بر وقت کوریج کو آپ تک پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف حل طلب مسائل کو حکام بالا کے سامنے رکھنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا بھی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمیں ہرلمحہ آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی
یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ کو بہترکرنے کیلئے ناظرین و ناقدین کا نقطہ نگاہ اور نکتہ نظر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم آپ کے بہت مشکور رہیں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہماری رہنمائی کے لئے نکالیںگے۔
یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ جہاں دنیا بھر کے حالات و واقعات کو آ پ کے سامنے پیش کرے گا وہاں دین اسلام کی آگاہی کے لئے بھی خصوصی صفحات کا اہتمام کر رہا ہے جن میں دین اسلا م کے بارے میں معلومات ہوں قرآن پاک کی آیات مبارکہ کا اردو اور انگلش میں ترجمہ بھی پیش کیا جائے گا انشاءاللہ۔
رابطے کے لئے یہ مت سوچئے کیا الفاظ ہوں۔ نیت اہم ہوتی ہے لفظ سمجھ آ جاتے ہیں ماں بچہ کی رونے کی آوازسن کر اس کی طلب سمجھ لیتی ہے کیونکہ دونوں کے رشتہ میں خلوص ہوتا ہے۔ خلوص نیک نیت ہے۔ لہذا بلا ججھک آپ اپنی رائے ہم تک پہنچانے کے لئے ”سب کہہ دیں“ اس سائٹ میں ڈائجسٹ کے نام سے بھی ایک صفحہ خصوصی طور پہ بنایا گیا ہے کہ اس صفحہ میںقارئین کی آرءکو اہمیت دی جائے گی جس میں آپ ہمیں ارسال کر سکتے ہیں لطائف ،اقوال زریں ،ٹوٹکے،سچی کہانیا ں افسانے اور اچھے مضامین میں سے انتخاب کر دہ ٹپس وغیرہ علاوہ ازیں شاعری کے ایک صفحہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس
میں دنیا بھر میں بسنے والے شاعروں کے کلام کو جگی دی جائے گی

یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ کے صفحات آپ کی تحریروں اور مفید مشوروں کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں ، ہمیں آپ کی اچھی اچھی تحریروں اور آراءکا ہمیشہ شدت انتظار رہے گا۔
آپ اپنے علاقے کی خبریں ،مختلف ایونٹس کی تصاویر،رپورٹس ،علاقائی سیاسی تبصرے،تجزیئے درج ذیل ای میل ایڈریس پربھیجیں ہم انہیں صد شکریہ کے ساتھ یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک“ پہ جگہ دیں گے
نوٹ : اپنے اشتہارات کی بکنگ اور پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے بھی رابطہ فرمائیں۔
اپنے علاقے کی خبریں اور خصوصی رپورٹس بمعہ تصاویر بھیجنے کیلئے

unnpakistan@yahoo.com

پر میل کریں
شکریہ

\"Dr.B.A.Khurram\"

ڈاکٹر بی ۔اے خرم
چیف ایڈیٹر
یواین این پاکستان ڈاٹ کام”یونائٹیڈ نیوز نیٹ ورک

Mob.0092314.60 16 970

Mob.0092334.77 88 970

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog