پاکستان سمیت دنیا بھر میں “فیس بک” کی سروس 1 گھنٹہ جزوی طور پرمعطل رہنے کے بعد بحال

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

facebook
اسلام آباد(یو این پی) سماجی رابطے کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی سروس میں خرابی کے باعث صارفین کی کثیر تعداد دنیا بھر میں فیس بک کے بعض فیچرز کو استعمال کرنے سے محروم رہے تاہم 1 گھنٹہ کے بعد سروس مکمل بحال ہو گئی۔مختلف رپورٹس کے مطابق فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام ، ٹنڈر بھی ڈاﺅن ہوگئے تھے ۔صارفین کا کہنا تھا کہ کہ وہ فیس بک پر اپنا ”اسٹیٹس“ اپ ڈیٹ ، کمنٹس ، پیغامات بھیجنے اور فوٹو پوسٹ کرنے سے محروم رہے ابتدائی طورپر فیس بک کی خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بحالی سے قبل اگرآپ فیس بک لاگ اِن کرنے کی کوشش کریں تو مسیج ملتاتھا ”معذرت ، کچھ خرابی آرہی ہے ، کام جاری ہے اورجلد ہی فیس بک بحال کردی جائے گی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف ممالک میں فیس بک بحال ہوگئی ہے تاہم باضابطہ طورپر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے تاحال خرابی سے متعلق بیان سامنے نہیں آسکا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes