عوام کے لیے پینے کا صاف پانی ترجحی بنیادوں پر مہیا کریں گے بیگم صبیحہ نذیر، سلیم بھٹی

Published on October 27, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

\"02\"
بہاولپور(یواین پی ) عوام کے لیے پینے کا صاف پانی ترجحی بنیادوں پر مہیا کریں گے ہر یونین کونسل میں ترجحی بنیادوں پر فلٹریشن پلانٹ جلد لگائے جائے گے بیگم صبیحہ نذیر رکن قومی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی بہاولپور اور ایس پی اوکے زیر اہتام مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار برائے پینے کا صاف پانی اور سیوریج کے مسائل پر منعقدہ سیمینار پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں جھیل کا منصوبہ مکمل کیا جائے گاجس سے بہاولپور شہر کے پانی کا لیول بہتر ہو جائے گاجھیل کا منصوبہ ترک نہیں ہوا سابقہ سیلاب کی وجہ سے فنڈز سیلاب زدگان پر خرچ کیے گئے تھے جھیل کا منصوبہ بہاولپور شہر کے لیے انتہائی ضرودری ہے بصورت دیگر چولستان اور بہاولپور کی پانی کی سطح یکساں ہونے کی وجہ سے بہاولپور کاپانی زہریلا ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی نگرانی کے لیے سی بی اوز کی سطح پر نگرانی کا عمل کرنا ہوگا کیونکہ کوئی بھی منصوبہ جا ت عوامی ہم آہنگی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے صبیحہ نذیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کر وا کر بنیادی عوامی مسائل منتخب نمائندوں کے زریعے حل کیے جائے گے، محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا شہری مسائل کے حل کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ مل بیٹھنا خوش آئند ہے بہاولپور کی ترقی کے لیے سب لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگاپاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرتے رہے گے ،جاویدجام نے کہا کہ آئیندہ جنگیں پانی پر لڑی جائیں گی نصرللہ خان نے کہا کہ جماعت اسلامی مسلم لیگ کے ساتھ مل کرعوامی فلاہی منصوبوں کو مکمل کرے گی طارق مجید نے کہا کہ پانی کی سپلائی کے لیے بچھائے جانے والے پائپ ناقص اور غیر معیاری ہیں فرزانہ کرسٹوفر نے کہا کہ ایس پی او ملکی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہری مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے تما م سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا خوش آئند ہے اس موقع پر سید زاہد شاہ ایکسےئن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعدیہ یاسمین کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پپلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ،سید محمد علی شاہ انجینئر ٹی ایم اے ،نصیر الدین ہاشمی،آسیہ کامل،کاشف اعجاز،عبدلرزاق فریدی او ر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes