شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی جھلکیاں

Published on February 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments
04
لاہور۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ہر اراکین اسمبلی کی نشست پر جا کر ان سے ہاتھ ملایااوران کی خیریت دریافت کی۔
*
صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو چنیوٹ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تصدیق پر مبارکباد دی گئی۔
*
وزیراعلیٰ نے لکھ ہوئی تقریر پڑھنے کی بجائے فی البدیہہ خطاب کیا ،جس پر اراکین اسمبلی نے انہیں تالیاں بجاکربھر پور داد دی۔
*
ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی نے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ نے انعام اللہ خان نیازی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر اجلاس کے شرکا ء نے تالیاں بجائیں۔
*
اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اورپارلیمانی پارٹی کے اراکین نے ملک و قوم کی سلامتی اوراستحکام کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog