عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں عدیل افضل

Published on October 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

\"adeel
ہارون آباد(یو این پی)مقامی سیاسی رہنماء چوہدری عدیل افضل نے مدینہ کالونی کچی منڈی ہارون آباد کے حلقہ سے کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔عوام نے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے چوہدری عدیل افضل کو منتخب کرنے کے لیے بھر پور حمایت اور عملی جدو جہد کرنے کا عزم ظاہر کر تے ہوئے فیصلے کو سراہا ہے ۔چوہدری عدیل افضل نے کہا ہے کہ کونسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے مشن کے تحت کیا ہے ماضی میں اس حلقہ کو نظر انداز کیا گیا لیکن ہمارا مقصد اس رجحان کا خاتمہ اور عوامی تکالیف کا ازالہ ہے اور اسی منشور اور مشن کی خاطر ہر کوشش بروئے کار لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام گراس روٹ لیول تبدیلی چاہتی ہے اور اب ماضی کے فرسودہ نظام اور پرانے چہروں کی بجائے نوجوان قیادت کو سامنے لانے کے لیے تیار ہیں اور ہم نے ماضی میں تمام تر مفادات کو نظر انداز کر کے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا ۔اب فیصلے کی گھڑی آنے والی ہے اور عوام نے بھی تبدیلی کا سگنل دے دیا ہے مدینہ کالونی کے عوام نے ہماری تائید کر کے ہمارے مشن پر اظہار اعتماد کیا ہے اور بہت جلد بذریعہ ووٹ ہماری کامیابی ہوگی اور ہم اس علاقے کی پسماندگی ختم کرنے اور گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کو حل کریں گے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جتنے لوگوں سے بھی ملیں ہیں انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes