سرائیکی زبان کے نامور شاعر شاکرشجاع آبادی کوہومیو ڈاکٹرمحمد طارق کی علاج کی پیشکش

Published on April 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 953)      No Comments

FOTO SHAKER SHUJA ABADI 001
ہارون آباد(یو این پی ) برصغیر میں سرائیکی زبان کے نامور شاعر شاکرشجاع آبادی جواسٹونیا( رعشہ) کے مرض کے سبب لاہور کے ہسپتال میں سرکاری طور پرزیر علاج ہیں اور شدت مرض کے سبب گفتگو کرنے سے بھی عاجز ہو چکے ہیں،، اور ایک ماہ کے قریب ایلو پیتھک ادویات کے استعمال کے با وجود ان کی صحت میں کوئی خاطر خواہ افاقہ نہیں ہو سکا، ہارون آباد کے معروف معالج ہومیو ڈاکٹرمحمد طارق نے نامور شاعر کے بیٹے نوید شاکر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہیں اس کہنہ مرض سے شفا یابی کے لئے ہومیو طریقہ علاج کا مشورہ دیا ہے، بلکہ یہ آفر بھی کی ہے کہ وہ دھرتی کی سپوت کا بے لوث مفت علاج کرنے کو ایک اعزاز سمجھیں گے،اگر وہ پسند کریں ،تو ان کے علاج جدید طریقہ براڈ کاسٹ کے ذریعہ بھی ممکن ہے، جس میں ادویات کھانے کی بھی ضرورت نہیں، ، شاکر موصوف کی تیمارداری پر مامورانکے بیٹے نے اس آفر پر ستائش کی اور والد گرامی سے مشورہ کے بعد جواب دینے کا کہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy