قوم ایم کیوایم پر لگنے والے الزامات کی چھان بین چاہتی ہے۔ ڈاکٹرعبدالجبار

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

index
جھنگ ( یواین پی) قوم ایم کیوایم پر لگنے والے الزامات کی چھان بین چاہتی ہے۔ ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی جھنگ کے سینئر رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے-89 اور کسان بورڈ پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالجبار نے کیا ۔ا ن کاکہناتھا کہ بی بی سی کی رپوٹ چشم کشا ہے اور پوری قوم کیلئے تازیانہ ہے ۔ ہمارے حکمرانوں نے اقتدار کو طول دینے کی خاطر ایم کیوایم کو اپنے کندھوں پر اٹھائے رکھااور پاکستان کی شہ رگ کو تباہی اور بربادی سے دوچار کیا ۔ انہوں نے کہ ایم کیوایم کے ووٹروں کو بھی اب ہوش کے ناخن لینا چاہئیں ۔ کراچی میں گزشتہ تیس سالوں میں ہزاروں معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے ۔ مصلحت اور مفاہمت کے نام پر کراچی کو ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور بوری بند لاشوں کے سوداگروں کے حوالے کئے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے اسلحہ ٹریننگ اور پیسہ لینے کے الزامات کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان الزامات کی شفاف طریقے سے چھان بین چاہتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes