پاکستان کو ایک اور عمران خان مل گیا

Published on September 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

444
کراچی (یو این پی) یقینی طور پر پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں آدھے درجن سے زائد “عمران خان” ہیں، لیکن سوات کے عمران خان نے کرکٹ کے شائقین میں اپنا ایک الگ مقام بنالیا ہے.ملک کے دیگر فاسٹ باؤلرز کی طرح 27 سالہ لیفٹ آرم اسپنر عمران خان بھی 1992 میں پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان سے متاثر ہیں.قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمران کی شاندار کارکردگی نے انھیں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ دلائی، ان کا کہنا ہے کہ وہ آگے جانے کے لیے تیار ہیں.عمران کا کہنا تھا،”کرکٹ کھیلنے کے لیے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے، اگر آپ ذہنی طور پر مضبوط ہوں تو دنیا میں کہیں بھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوں”.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy