پاکستان آرڈننس فیکٹریز ،اسلحہ و گولہ بارود کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ہمہ تن مصروف

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

pic pof taxilaٹیکسلا(یو این پی)وطن عزیز کا عظیم دفاعی پیداوار کا ادارہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کو اپنے اسلحہ و گولہ بارود کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ہمہ تن مصروف ہے جس کا مقصد ملکی سطح پر تیار ہونے والی دفاعی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔اس سلسلے میں پی او ایف کی ٹیم نے پاکستان رینجرز سندھ کراچی کی فائرنگ رینج میں اپنے جدید اسلحہ و گولہ بارود کی فائر ڈیمانسٹر یشن کا مظاہرہ کیا ۔ سندھ رینجرز کے اعلیٰ حکام نے پی او ایف کے جدید اسلحہ و گولہ بارود کی فائرڈیمانسٹریشن کا مظاہرہ دیکھا۔ پی او ایف کی جن مصنوعات کی فائرڈیمانسٹریشن کی گئی ان میں،ایس ایم جی،جی تھری ایس ،پسٹل بی 6-،پسٹل ایس ٹی 9-اور نیا تیار کردہ ایمومیچ گریڈ 150,155,165,175 گرین شامل ہیں ۔ جن کے نتائج بین الاقوامی معیار کے مطابق 100فیصد پائے گئے ۔ مینجنگ ڈائریکٹر وا ہ انڈسٹریز لمیٹڈ آصف علی صدیقی اور کرنل ریٹائرڈجاوید عمر کنسلٹنٹ ویپنز نے پی او ایف کی مصنوعات خاص طور پر سمال آرمز اینڈ ایمونیشن کے بارے میں رینجرز حکام کو تفصیلی بریفینگ دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر وا ہ انڈسٹریز لمیٹڈ نے بتایا کہ پی او ایف مسلح افواج کی اسلحہ وگولہ بارود کی 100فیصد ضروریات پوری کر رہا ہے اور اپنی فاضل پیداواری صلاحیت اپنے دوست ممالک کو برآمد بھی کر رہا ہے انھوں نے مزید بتایا کہ پی او ایف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعیاری اور قابل بھروسہ اسلحہ فراہم کر کے ان اداروں کی مدد کررہا ہے اور پی او ایف اپنے ان اداروں کو بعد از فروخت سروس کی سہولیات بھی فراہم کررہا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او ایف کے تیار کر دہ اسلحہ و گولہ بارود کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے استعمال میں لانا چاہیے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں کافی حد تک بچت ہو گی اور اس سے قومی معیشت کی افزائش میں بھی مدد ملے گی۔ رینجرز حکام نے پی او ایف کے تیارکردہ اسلحہ و گولہ بارود کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور اسے بین الاقوامی معیار کے معیار کے مطابق قرار دیا انھوں نے پی او ایف کی ٹیم کو یقین دلایا کہ رینجرز اپنی اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات پی او ایف کی تیار کردہ مصنوعات سے پورا کرے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme