اسلام کی نشاۃ ثانیہ کاسورج طلوع ہوچکاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      1 Comment

pic Aqa ji 1 (12)
فیصل آباد( یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہا کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کاسورج طلوع ہوچکاہے،ہم پوری دنیا میں اسلام اورپاکستان کاامیج بہترکرکے ہی دم لیں گے (انشاء اللہ)،ہم اپنے معاشرے اورملک کوپرامن اورخوشحال بناسکتے ہیں ،پاک فوج کی طرف سے جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابی اللہ تعالیٰ کے فقراء کے تصرفات اورافواج پاکستان کی بہادری اورجرات کانتیجہ ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کے اراکین کیساتھ لاثانی سیکرٹریٹ پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کچھ سیاستدان یہ راگ الاپتے نہیں تھکے کہ پنجاب میں کوئی نوگوایریاز نہیں ہیں جبکہ دوسری طرف آپریشن ضرب آہن میں پنجاب میں ہی چھوٹو گینگ جیسے دہشت گردوں کی نشاندہی ہونا ان نام نہاد جمہوریت کے رکھوالے سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں مشائخ عظام اپنے لاکھوں مریدین وعقیدت مندوں کیساتھ افواج پاکستان کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشنز کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں اورنیشنل ایکشن پلان کوجلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کامطالبہ بھی کرتے ہیں ۔افواج پاکستان ان کرپٹ اوردہشت گرد عناصرسمیت ان کے سہولت کاروں کوبھی جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    well done Dr sahib,Almighty Allah bless u alot,ur and ur team mates as well.

    with best wishes
    Lasani Media
    mazhar abbas





Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes